پنجاب
پوری کوشش ہے معاشی حالات کو جلد بہتر کیا جائے، وزیر خزانہ
لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے جلد ملک کے معاشی حالات کو بہتر کیا جائے۔گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس کے دوران ملک کے معاشی حالات اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی حکومتی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، پوری کوشش ہے کہ جلد حالات کو بہتر کیا جائے، حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، مقامی ٹریکٹر کی صنعت کے فروغ کے لیے آٹو پارٹس کی امپورٹ کو آسان بنایا جائے گا۔