اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 5 روز کے لیے سندھ اور بلوچستان جا رہا ہوں . سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانا ت کا جائزہ لیں گے .
پہلا دورہ سکھر کا کروں گا ،وہاں نقصانات اور متاثرہ ٹریکس کا جائزہ لوں گا . سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا .
مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں،جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی . سعد رفیق نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے . ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اب پھر صفر سے شروع کریں گے . یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں .
عمران خان اور ان کے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا . جب ملک دیوالیہ پن پر آجائے دنیادینے کوتیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے . سعد رفیق نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہوا ہے تو سیلاب آگیا . پاکستان کی تاریخ کا خطرناک سیلاب ہے جسکے اثرات 10 سال تک محسوس کیے جائیں گے . قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی .
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا بیشتر حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے . سب ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں . انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس موقع پر نوٹنکی لگانا زیب دیتا ہے . ایک لیڈر مسلسل حکومت پر حملے کررہا ہے تاکہ حکومت کو کام نہ کرنے دیا جائے . خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شوکت ترین نے ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی شرمناک حرکت کی . سندھ میں ریلوے لائنوں کو بحال کرنا ہے . آج رات سندھ میں جارہا ہوں، سب سے اپیل کرتا ہوں اپنے وسائل سے متاثرین بھائیوں کی مدد کریں .