سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئیں کیوں کہ مملکت میں 350 سے زیادہ کام آن لائن انجام دینے کی خدمات فراہم کرنے والے ابشر پلیٹ فارم پر 4 نئی سہولیات کا اضافہ کردیا گیا . عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ملنے والی سروسز میں 4 سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے، امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد بن عبداللہ البسامی نے ابشر کے ذریعے نئی خدمات کا افتتاح کیا، جو کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق تمام امور آن لائن کرانے کے عزم کا اظہار ہے .


بتایا گیا ہے کہ جن 4 سہولیات کو ابشر میں شامل کیا ہے ان میں ایک سرکاری اداروں سے مختلف امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن گارنٹی ہے، اس کے باعث ٹریفک حادثات پر گارنٹی کی کارروائی آن لائن کرائی جا سکے گی اور اس کام کے لیے اب محکمہ ٹریفک کے دفتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا بلکہ مختلف قانونی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں کے پاس جانے کی بجائے اس گارنٹی کے ذریعے ہی یہ امور سرانجام پائیں گے .

امن عامہ کے ڈائریکٹر کی طرف سے افتتاح کی گئی نئی سہولیات میں دوسری سروس یہ دی گئی ہے کہ ہتھیار لے کر چلنے کے لیے بھی اب اجازت نامہ آن لائن حاصل کیا جا سکے گا، اس کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی . اس کے علاوہ ابشر پر متعارف کرائی گئی تیسری سہولت کے تحت سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی اپنی گاڑیوں کی اصلاح اور ان کی مرمت کے لیے اجازت نامہ بھی آن لائن حاصل کرسکیں گے، اس مقصد کے لیے انہیں محکمہ ٹریفک کے دفتر کر چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی .
اسی طرح امن عامہ کے ڈائریکٹر نے جس چوتھی سہولت کا فتتاح کیا اس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی سروسز کے لیے بھی دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا بلکہ یہ خدمات بھی اب آن لائن ہی حاصل کی جا سکیں گی .

. .

متعلقہ خبریں