نگران سیٹ اپ کے لیے کچھ نہ کچھ بارگین کرنا پڑے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع و تعیناتی کو سیاسی بنانے کا ٹرینڈ تب ختم ہو گا جب اس کو غیر سیاسی بنا دیا جائے . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ بند کمروں میں بات ہو رہی تھی، ایکسٹینشن کا کارڈ سب نے ہی سینے سے لگایا ہوا تھا .

آصف زرداری ، شہباز شریف، نوازشریف بھی یہی کارڈ لے کرپھر رہے تھے .
جنرل باجوہ 29 نومبر کو باعزت طریقے سے ریٹائر ہو جائیں گے . اس وقت سیاسی سیاست 29 نومبر کے گرد گھوم رہی ہے . صابر شاکر نے مزید کہا کہ عمران خان مقبولیت کی معراج پر پہنچ چکے ہیں . ان کو مصنوعی طریقوں سے پکڑنا آسان نہیں،میں نہیں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس جائے گی . نگران سیٹ اپ کے لیے کچھ نہ کچھ بارگین کرنا پڑے گی .
یہ فیصلہ اسٹیبشلمنٹ کرتی ہے، ابھی بھی مشاہد حسین کا نام زیر گردش ہے،کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز نے باہر جانا ہی جانا ہے .

جوڈیشری اتناز وزن اٹھا نہیں پا رہی، چار پانچ جج اس سے الگ ہو چکے ہیں، اس دفعہ لگتا ہے یہ کیس آگے چلے گا . دوسری جانب ق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی . مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی .
نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ضمانت کے لیے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا،ان پر 7 کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی،چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا . امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی . چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں،مخالف فریق کا مؤقف سننا لازمی ہے . عدالت نے نیب اور وفاقی حکومت سمیے دیگر فریقین کو 27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں