بغیر ملازمت امارات کا ویزا حاصل کرنے کی 9 شرائط بتادی گئیں

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) غیرملکیوں کو بغیر ملازمت کے متحدہ عرب امارات آنے اور رہنے کی اجازت مل گئی ہے، نئی ویزا اصلاحات کے تحت 9 صورتوں میں سے کسی بھی ایک شرط پر پورا اترنے والے تارکین وطن کو یو اےا ی میں بہترین معیار زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس کا اعلان کردہ نیا ویزا سسٹم 3 اکتوبر 2022ء سے نافذ العمل ہوگا .
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے ویزا سسٹم میں کی گئی تبدیلیوں کے نتیجے میں ملازمت کا معاہدہ نہ رکھنے والے تارکین وطن کو بھی یو اے ای کا ویزا حاصل کرنے کی سہولت دی ہے اور 9 شرائط میں سے کسی بھی ایک کو پورا کرنے والے غیرملکیوں کو ملازمت کے بغیر ہی اقامہ جاری کیا جا سکتا ہے، یہ شرائط درج ذیل ہیں؛
(1) کسی یونیورسٹی، کالج یا لائسنس یافتہ ریسرچ یا تعلیمی ادارے کا طالب علم ہونا .


(2) کسی سرکاری ادارے میں آن لائن بطور فری لانسر کام کرنے والے غیرملکی کو بھی ملازمت کے بغیر اقامہ جاری ہوسکتا ہے .
(3) کسی بھی ملک کے ریٹائرڈ غیرملکی کو بھی بغیر ملازمت یو اے ای کا اقامہ مل سکتا ہے .
(4) امارات میں ریئل سٹیٹ کے مالک غیرملکی بھی بغیر ملازمت ویزا لے سکتے ہیں .
(5) یو اے ای میں مقیم غیرملکی کے اہل و عیال کو بھی یہ ویزا سہولت ملے گی .
(6) گرین ویزا ہولڈر کسی بھی غیرملکی کے والدین کو بھی بغیر ملازمت ویزا جاری ہوسکتا ہے .
(7) ماراتی شہری کے غیرملکی والدین، اولاد، شوہر یا بیوی کو بھی امارات میں بغیر ملازمت کے ہی ویزا جاری ہوسکتا ہے .
(8) ایسی غیرملکی خاتون بھی بغیر ملازمت کے اقامہ حاصل کرسکتی ہے جس کے اماراتی شوہر کا انتقال ہوگیا ہو یا جسے اس کے اماراتی شوہر نے طلاق دی ہو اور اس سے اس کا ایک بیٹا یا زیادہ اولاد ہو .
(9) ریاست کے سربراہ کے حکم پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسی بھی غیرملکی کو ملازمت کے بغیر یو اے ای کی کا ویزا جاری ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں