گھٹنے کی انجری کے باعث فخر زمان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے امکانات ہیں ، راشد لطیف کا دعویٰ
کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بائیں بازو کے بلے باز فخر زمان انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کے امکانات کم ہیں ۔
نیوز ویب سائٹ ” پرو پاکستانی ” کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز نے نعمان نیاز کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل “کیٹ بیہائنڈ” پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر کو بھی شاہین جیسی چوٹ لگی ہے اور انہیں ایک ماہ یا چھ ہفتے سے زیادہ عرصے تک بحالی کی ضرورت پڑ سکتی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے ، پہلے شاہین شاہ ، پھر محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ 2022 کا حصہ نہ بن سکے تھے ارو ان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے ۔
Breaking News : Fakhar Zaman won’t be part of wt20 squad cause of knee injury. pic.twitter.com/oO9feYiXy3
— Usama Zafar (@Usama7) September 14, 2022
دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ چکی ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال سکواڈ کااعلان نہیں کیا گیا ۔