اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کرتے کہا ہے کہ چین آفات کے بعد تعمیر نو میں مدد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں،چینی حکومت نے پاکستان کی مدد کے لیے 4 ملین یوآن مالیت کے سامان کا اعلان کیا ہے . گوادر پرو کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، میں نے موسلا دھار بارشوں سے بہت سے مکانات کو تباہ ہوتے دیکھا،ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے کچھ کر سکتے ہیں .
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے چینی سفیر کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر چینی حکومت سیمنٹ میں سرمایہ کاری کرے تو اس سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً مقامی لوگوں کی رہائش گاہیں کچے مکانات سے نئے مکانات میں تبدیل ہو جائیں گی . مکانات انہیں تعلیم، صحت کی سہولیات اور بہت کچھ میسر ہو گا . واضح رہے چین کے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی دعوت پر ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا . اس موقع پر چین کی جانب سے فوڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے . تقسیم کیا گیا کھانا سیلاب سے متاثرہ کم از کم 3000 مقامی گھرانوں کی فوری ضروریات کو پورا کر سکتا ہے .
. .