کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم آج معتدل اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوگی ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے .
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 20 ستمبر کے بعد مون سون کا ایک اور اسپیل کراچی سمیت سندھ کو متاثر کرے گا .
گرمی سے کیسے بچا جائے؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں، ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں .
ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں .
. .