ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی، بتا دیا تو ذخیرہ اندوزی شروع ہو جائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی کیونکہ پھر ذخیرہ اندوزی ہو گی . انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پٹرول اور بجلی سستی کی تو فنڈز بھی رکھے .

کمپنیوں کے بھی ڈویڈنڈ سے ہمیں فنڈز حاصل ہوئے .
سابق وزیر خزانہ کے مطابق 100 ارب روپے ہم نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی سے حاصل کیے تھے . موجودہ حکومت کی نااہلی تھی انہوں نے ڈیڑھ ماہ کوئی فیصلہ نہیں کیا . آئی ایم ایف نے موجوہ حکومت کو پروگرام ختم کرنے کی تنبیہ کی تھی . ہمارے دور میں برآمدات، ٹیکس وصولی، ترسیلاب زر تاریخی زیادہ رہیں . ہم نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا کہ سستا پٹرول اور بجلی کی سبسڈی کیسے دیں گے .
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن میں نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی،ڈالر کی بڑھتی قیمت اس لیے نہیں بتانا چاہتا ہوں کیوں کہ پھر ذخیرہ اندوزی ہو گی . شوکت ترین نے یہ بھی کہا سیاسی استحکام ہو گا تو تمام مسائک حل کی طرف جائیں گے اور سیاسی استحکام کے لیے شفاف الیکشن ناگزیر ہیں اور کوئی راستہ نہیں ہے . قبل ازیں انہوں نے کہا کہ عالمی تجزیہ کاروں کو پاکستان میں ممکنہ ڈیفالٹ کا خدشہ ہے، کیا آپ کی حکومت میں کوئی بتائے گا یہ کیا ہورہا ہے؟دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ آج بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے موجودہ حکومت کے دور میں اپنی نصف سینچری مکمل کر لی .
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا . اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 231 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 234 روپے 32 پیسے ہو گئی، یوں موجودہ حکومت کے صرف 5 ماہ کے عرصے میں ڈالر نے دوسری مرتبہ نصف سینچری مکمل کر لی .

. .

متعلقہ خبریں