عدالت نے اسلام آباد کے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا . اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا .


میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کرکٹ گراؤنڈز میں مفت کرکٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے . عدالت کو بتایا گیا کہ عارضی طور پر تعینات ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سٹے آرڈر جاری کردیا .

. .

متعلقہ خبریں