اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا . مختلف شہروں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے .
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 751 میگاواٹ ہے . بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 249 میگاواٹ ہے . بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے .
پانی سے 5 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 950ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں .
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 800 میگا واٹ ہے . ونڈ پاور پلانٹس 750 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 162 ہے . بیگاس پاور پلانٹس سے 52 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے . جوہری ایندھن سے 2 ہزار 635 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے . ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہی .
. .