لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ میری ماہرہ خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور میرا بیان تیکنیکی بنیاد پر مبنی تھا . واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل فردوس جمال کے اس بیان پر شوبز انڈسٹری میں کافی شور اٹھا تھا کہ
اداکارہ ماہرہ خان کو ہیروئن کے کردار نہیں کرنے چاہئیں بلکہ اپنی عمر کے مطابق وہ عورت والے کردار ادا کرے .
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ ماہرہ خان بہت بوڑھی یا عمر رسیدہ ہے . انہوں نے کہا کہ میری بات کا مطلب یہ تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور سولہ سترہ سال کی لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے . فردوس جمال کا مزید کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں . میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں . میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے ہی دیکھتا ہوں اور لوگوں کو بظاہر اچھی نظر آنے والی چیز مجھے بری لگتی ہے .
. .