توشہ خانہ کیس میں عمران خان تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ جواب جمع کرا دیں گے،اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تو دستاویزات کے ساتھ جمع کرا دیں گے مگر گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ کب قوم کے ساتھ رکھا جائے گا . اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تو جلد تمام دستاویزی ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیں گے،سب کو نظر بھی آ جائے گا کہ عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا .


انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا پچھلے 20 برس کا ریکارڈ کب قوم کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ سب کو معلوم ہو ماضی میں کون کیا کرتا رہا ہے؟
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95 فیصد مقدمات ختم ہو گئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے .
پنجاب اور سندھ کے گھرانوں کو کس طرح فائدہ دیا گیا؟ بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے؟ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ والے کہتے تھے ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں لیکن 1995 سے پہلے کے جرائم ختم کر دیئے گئے اور 2 ہزار 400 ارب روپے معاف کر دیئے گئے .

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کریش کر رہی ہے،اور معیشت کو کل آخری بوسٹر لگ گیا ہے . انہوں نے کہا کہ کیس ثابت نہیں ہوا تو کیس کرنے والے کو 5 سال بامشقت سزا ہو گی . ملزمان کو سزا نہیں ہوتی،اور سالہاسال فرد جرم عائد نہیں ہوتی،عمران خان کیخلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں،جو پیسے والا ہے اس کیخلاف کون مقدمہ بنائے گا . پی ڈی ایم کے وزراء نے کہا کہ ستمبر میں نواز شریف کو لائیں گے . انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کہا کہ نواز شریف کے کیس پہلے ختم ہوں گے پھر سابق وزیر اعظم پاکستان آئیں گے .

. .

متعلقہ خبریں