اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے دیہاتوں اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے لیے نجی شعبے کے تعاون سے ایک منصوبے کی منظوری دے دی . نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا .
یہ منصوبہ نجی شعبے کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا . اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحول دوست گرین فیول کی فراہمی سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو گا . قبل ازیں پنجاب حکومت نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا . پنجاب کے وزیر میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی مرمت کے لیے ایک سے 2 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں اور جن کی فصلیں تباہی ہوئیں ہیں ان کو بھی معاوضہ دیا جا رہا ہے . انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ کی مدد سے سیلاب زدہ علاقوں کی تصاویر لی جا رہی ہیں . میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو بلیک آؤٹ کرنے والے خود بلیک آؤٹ ہونے جا رہے ہیں . ملک میں استحکام کی ضروت ہے اور سیاسی استحکام کے لیے نئے الیکشن ضروری ہیں . انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور اس لیے ان کو عطیات دیتے ہیں . وفاقی حکومت الزام لگاتی ہے کہ عمران خان سیلاب زدگان کا نہیں سوچتے لیکن جب عمران خان ٹیلی تھون کرتا ہے تو یہ لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں . صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب زدگان نیب زدگان پر اعتماد نہیں کرتے اور عمران خان کو بلیک آوٹ کرنے والے سیاست سے فارغ ہونے والے ہیں . مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں بے شمار اضافے کیے ہیں . انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نیب میں اپنے کیسز صاف کیے ہیں لیکن اب احتساب کا عمل دوبارہ ہو گا .
. .