کراچی(قدرت روزنامہ) شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا پھینکنا شروع کر دیا . کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز وصول کرنے کے خلاف عوام کا سخت ردعمل سامنے آگیا .
تفصیلات کے مطابق شہریوں نے کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز اور 118 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں اور احتجاجاً کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا .
کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے مابین بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پایا ہے جس پر عوام سخت ناراض ہیں . ٹیکس وصولی کے خلاف سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کے دفاتر کے سامنے کچرا ڈالنے کی مہم زور پکڑ رہی ہے . معاہدے کے مطابق 200 یونٹ استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا .
700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو 200 روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا .
مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک والے بجلی دیتے نہیں اور ٹیکس وصول کرنے میں سب سے آگے ہیں، کے ایم سی کا ٹیکس لے رہے ہو تو کچرا بھی لے کر جاؤ . شہر کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا . کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا . ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا .
. .