پاکستان اور وزیراعظم کی سفارتی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ کو تڑپا کے رکھ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور وزیراعظم کی سفارتی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ کو تڑپا کے رکھ دیا، ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں، حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فتنہ خان کی وزیرِاعظم شہباز شریف کے بارے میں بےتکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہبازشریف اور پاکستان کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے .


ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں!اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے انشاءاللّہ . اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر کہا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں .
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے پنجاب میں پارٹی امور دیکھنا شروع کر دیئے ،صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سرداراویس لغاری سمیت دیگر کو غیر فعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے . بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے خود دیکھنا شروع کر دیا ہے .
پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداروں سے مریم نواز نے خود را بطے شروع کر دیئے ہیں . ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر رابطے کر رہی ہیں اور ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے . مریم نواز نے صوبائی صدر راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری سرداراویس لغاری اور دیگر کو غیرفعال عہدیداروں کے حوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے . ذرائع کے مطابق مریم نواز نے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے . اس سے قبل صوبے کے سیاسی معاملات سابق وزیراعلی حمزہ شہباز دیکھتے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں