وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی قیاس آرائیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی قیاس آرائیاں ہیں . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو واشنگٹن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پیر کو اپنی منصب ذمہ داریوں کے حوالے سے مصروف دن گزارا تاہم میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق وزیر خارجہ کے براہ راست نیو یارک پہنچنے کی بجائے واشنگٹن میں ان کے قیام کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں جن کی وزارت خارجہ یا پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی .


ل بھٹو گذشتہ صبح واشنگٹن پہنچے تھے جہاں سے وہ بذریعہ کار نیو یارک روانہ ہو گئے جس کی وجہ سے سفارتخانے کے حکام کے مطابق یہ بتائی گئی کے ازبکستان سے براہ راست نیویارک کی پرواز وزیر خارجہ سے چھوٹ گئی تھی تاہم دوسری طرف تین روز قبل واشنگٹن اور نیویارک میں پی پی پارکنوں کو مقامی قائدین کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ پارٹی چئیرمین نے اپنے پروگرام میں آخری لمحات میں تبدیلی کر دی اب وہ نیوریاک کے بجائے واشنگٹن جائیں گے .
اس حوالے سے بعض قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں جسے اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے مسترد کر دیا . قیاس آرائیوں میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں کسی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے . خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے یورپ میں مسلمانوں سے متعلق رابطہ گروپ کا اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی صدارت میں ہوا .
یہ اجلاس ترکیہ کی درخواست پر ہوا ، پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی . او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے اپنے بیان میں بعض یورپی ممالک میں مسلم مخالف جذبات میں اضافے کے حوالے سے او آئی سی کی تشویش کا اظہار کیا اور بین الثقافتی ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم، رواداری اور احترام کو فروغ دینے کے لیے تعمیری روابط اور بات چیت کو بڑھانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا . اجلاس میں 22 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں ہونے والے رابطہ گروپ کے آخری اجلاس کے بعد سے یورپ میں مسلمانوں کی مجموعی حالت زار کا جائزہ لیا گیا اور مسلم کمیونٹیز کے لیے او آئی سی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں