اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے آڈیو کال لیک ہونے کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو 10 بجے طلب کر لیا . شوکت ترین کو21 ستمبر صبح 10 بجے طلب کیاگیا ہے .
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ بھی مبینہ گفتگو کی کال لیک ہوئی تھی جس میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپہ نے خط بنا لیا ؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے،راستے میں ہوں ابھہ بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں .
شوکت ترین نے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہو گا جو سیلاب آیا اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے،پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہئے، میں نے محسن لغاری کو بھی کہہ دیا .
تیمور جھگڑا نے کہا ویسے یہ بلیک یلنگ کا حربہ ہے ، پیسے تو ویسے ہی نہیں چھوڑنے میں نے پیست نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری کو چھوڑنے ہیں یا نہیں .
شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان کو کہ یہ ہمارے سے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پہسے لے لیں گے . تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں . میں آئی ایم ایف کو جو نمبر ٹو ییہاں اس سے ساری معلومات لیتا رہتا ہوں . شوکت ترین نے کہا کہ مجھے محسن لغاری نے بھی فون کیا تھا اس سے بھی میری بات ہوئی ہے،خان صاحب اور محمود خان نے مجھے کہا ہے ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہئیے . شوکت ترین نے کہا وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ ہم پیر کو سیمینار کریں گے اس پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کر سکتے ہیں .
. .