اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے . شیخ رشید نے فون پر ملنے والی سنگین دھمکیوں کے خلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی .
خواست میں جن نمبروں سے دھمکیاں دی گئی ہیں وہ موبائل نمبر بھی درج کئے گئے ہیں .
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے،تھانے میں درخواست بھی دے رہا ہوں . سی سی پی او راولپنڈی نے فوری طور پر تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے . ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی . اعلیٰ پولیس افسران معاملے کو دیکھ رہے ہیں .