انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم کا کیچ متنازع بن گیا، سوشل میڈیا پر شائقین کی ایمپائر پر تنقید
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان اور اوپننگ بلے باز بابر اعظم کا کیچ متنازع بن گیا ہے ، جس کو لیکر سوشل میڈیا پر ایمپائر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی 20 میچ میں تھرڈ مین باؤنڈری کے قریب “ریسی ٹوپلے “نے بابر اعظم کا کیچ تھاما تھا تاہم شائقین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اس دوران ان کا جوتا باؤنڈری سے چھو گیا تھا، سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی بحث چھڑی اور امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے، انہوں نے فیلڈر کے پاؤں کو احتیاط سے چیک کیے بغیر ہی اخذ کرلیا کہ وہ باؤنڈری سے ٹچ نہیں ہوا۔
Babar was not out & that was a six! Cheap umpiring they agree to not to look at that catch cuz Ramiz from boundary line call that it is clearly an out while giving an interview! Cheap to say the least!#BabarAzam𓃵 #CricketEra04 pic.twitter.com/371hUfdbF5
— CricketEra04 (@_CricketEra04) September 24, 2022
کرکٹ شائقین چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے قریب انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کہ واضح آؤٹ ہے ۔