اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا .

جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہو کر 238 روپے کا ہو گیا . علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر ریا ہے .
گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.55روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 238.25 روپے سے بڑھ کر239.80 روپے ہو گئی تھی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں2.50 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 245 روپے سے کم ہو کر242.50 روپے پر آ گئی .
فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے یورو کی قدر میں9.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت244.50 روپے سے کم ہو کر235.30 روپے ہو گئی . اسی طرح 16 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 279 روپے سے گھٹ کر263 روپے کی کم سطح پر آ گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر1.95روپے سستا ہواجبکہ یورو کی قدر میں 3.15 روپے اور برطانوی کرنسی کی قدر میں6.90 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی . یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکا کی گئی تھی جبکہ اب رواں ہفتے کے شروع میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 237 روپے ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں