اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جب سےخواجہ سرا ترمیمی بل آیا میرے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے . سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت نےبھی میری ترامیم کی حمایت کی اگر حکومت چاہتی تو آرڈیننس بھی ہو سکتی تھی .
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹا 1295 جبکہ میرے صوبےمیں 2200 ہے پنجاب نے کےپی کو آٹےکی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے .
ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد کےخلاف پروپیگنڈہ کا معاملہ داخلہ امور کمیٹی میں بھیجا جائے . سینیٹردلاورخان نے کہا کہ ملک میں کسی بھی زرعی چیز پر ٹیکس نہیں لگا، تمباکو خیبرپختونخوا کی فصل ہے مگر اس پر 6 ٹیکسز لگا دئیے تمباکو روکنےکےلئےجگہ جگہ ناکہ بندی کردی گئی تمباکو پر ٹیکسز سے 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائیں گے .
علاوہ ازیں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے حوالے سے ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا . بل پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے پیش کیا . چیئرمین سینیٹ نے مذکورہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا .