سندھ حکومت کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے مالی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے . پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبہ سندھ میں سیلابی صورتحال پررلیف کاکام جاری ہے جس کی وجہ سے پانی کم ہورہاہے لوگ اپنے گھروں کوجارہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان کوٹرانسپورٹ بھی مہیاکررہی ہے اور متاثرین کو راشن بیگ بھی دئیے جارہے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ 3.14 ملین لوگوں کومحکمہ صحت کی جانب سے سہولیات دی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت دوائوں کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے، آٹے کے اسٹال سندھ حکومت لگانے جارہی ہے جس کے لئے پوش علاقوں میں نہیں غریب علاقوں کی نشاندھی کی گئی ہے .
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادائرہ بھی مزید بڑھایاجارہاہے جس کے تحت سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کوایک ملین روپے دیئے جائیں گے .

انہوں نے کہاکہ پانی نکاسی کے لئے مخیرحضرات نے رابطہ کیاہے جبکہ این جی اوزکوبھی کہاہے وہ پانی کی نکاسی میں مدد کریں . انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران جن کے گھر گرے ہیں بنا کردیئے جائیں گے اور کسانوں کے قرضوں کوری شیڈول کرنے کا بینکس کوکہاہے . اس موقع پر انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ تباھی سندھ میں ہوئی ہے تاہم دنیا ہماری مدد کے لئے آگے آئے .

. .

متعلقہ خبریں