اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا .
اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی .
صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا .
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی . اسحاق ڈارنے گزشتہ روز سینیٹر کا حلف اٹھایا تھا اور وہ دو روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے . اسحاق ڈار پانچ سال سے لندن میں مقیم تھے .
. .