اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے الزامات کی تردید اورمذمت کی ہے .
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی ہیں، الیکشن کمیشن کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا .
بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،انتخابات اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے یا وزیر اعظم کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں ہی ہوسکتے ہیں . الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہماری ذمہ داری الیکشن کو شفاف بنانا ہے . جب الیکشن ہوں گے تو اس کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا .
. .