عمران خان کی لیکڈ آڈیو پر بختاور بھٹو کا ردِعمل ،سخت مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عمران پر غداری کا مقدمہ بنانے کا مطالبہ کر دیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہو گئی .

مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی .
عمران خان کی لیکڈ آڈیو کال پر ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے . عمران خان کی لیکڈ آڈیو پر بختاور بھٹو نے ردِعمل دے دیا . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے .
جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیکڈ آڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزی اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی .
مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی . اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں . آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں . وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا .
پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے . ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے .
. اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی آڈیوز بھی لیک ہو چکی ہیں . لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر تحریک انصاف حکومت کے صحت کارڈ منصوبے کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں

. .

متعلقہ خبریں