کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی صدر کے علاقے میں ملزمان نے ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ چینی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے،ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر اور عملے پر فائرنگ کردی . جیو نیوز کے مطابق صدر کے علاقے میں چینی دندان ساز کے کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ایس ایس پی پولیس ساؤتھ کراچی کا کہنا ہے کہ صدر کے علاقے میں ڈینٹسٹ کلینک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں .
بتایا گیا کہ فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یورچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئے، زخمی افراد میں ایک خاتون مارگریٹ شامل ہے . فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی دہری شہریت ہے .
ملزم مریض بن کر آیا اور باری آنے پر ڈاکٹر اور عملے پر فائرنگ کردی . فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں .
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کو کلینک سے نائن ایم ایم کے 7 خول ملے ہیں . دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں غیرملکی باشندے کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں .
. .