”میرے بارے میں پی ٹی آئی کی خواتین سے پوچھیں“ ایک عرصے بعد مفتی قوی منظر عام پر، نیا ہنگامہ برپا کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میرے بارے میں تحریک انصاف کی خواتین سے پوچھیں، ایک عرصے بعد مفتی قوی خان نے منظر عام پر آتے ہی نیا ہنگامہ برپا کر دیا . ٹرانس جینڈر قانون پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی کہ اس وقت کہاں تھے جب یہ قانون منظور ہوا .
یہ بل خلاف فطرت ہے، نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ کھانے پینے کے شوقین ہیں باقی وہ عقل سے عاری ہیں . آصف زرداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ لوٹ مار کے بادشاہ ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کی خواتین سے جب پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ وہ فارغ ہیں . مفتی قوی نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں گیا داخلے کا وقت ختم ہو چکا تھا، اس موقع پر خواتین نے میرے ساتھ تصاویر بنوائیں، آپ خواتین سے پوچھیں ان کی قیادت سے پوچھیں، پی ٹی آئی کی خواتین مفتی سے پیار کرتی ہیں . مجھ سے کوئی نفرت نہیں کرتا .
. .