پاک بحریہ کے بیڑے میں ‘نیا اے ٹی آر 77 طیارہ’ شامل کرلیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے اے ٹی آر طیارے کو شامل کرلیا گیا ، نیا اے ٹی آر77طیارہ جدیدترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہے .

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) پاک بحریہ میں نئے اےٹی آرطیارے کی شمولیت کی کراچی میں تقریب ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضامہمان خصوصی تھے .

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیا اے ٹی آر 77 طیارہ جدیدترین آلات اورہتھیاروں سےلیس ہے، نئےطیارےکی شمولیت سےپاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزیدبہتری آئے گی .

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل ندیم رضا نے بحیرہ ہند میں تبدیل ہوتی اسٹریٹجک صورتحال پرروشنی ڈالی .

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحر ہند کے خطے میں جیو اسٹریٹجک ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے طاقتور بحری افواج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے .

انہوں نے مضبوط بحری دفاع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی میری ٹائم سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا .

کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور واضح کیا کہ پاک بحریہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے .

تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں