اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے امریکی سائفر پر بیانیہ بنا نے کی حکمت عملی وضع کرنے کی آڈیو لیک ان کیلئے سیا سی طور پر ان کی ساکھ کیلئے شدید دھچکہ ثابت ہو ئی ہےاور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ آڈیو ٹپ ٹرینڈ بن گئی .
روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر لکھتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کا میابی کو امریکی سازش سے تعبیر کرکےجو بیانیہ بنایا تھا وہ احتجاجی تحریک کے کلائمیکس پر ضعف کا شکار ہوگیاہے .
ان کا یہ جملہ کہ ہم نے اس ایشو پر کھیلنا ہے اور امریکہ کا نام نہیں لینا ان کی دیانت اور صداقت کے بارے میں سوالا ت کو جنم دیتا ہے . ان کے سیکرٹری اعظم خان جو گریڈ22 کے سینئر بیو روکریٹ ہیں ان کا یہ جملہ کہ میں منٹس مر ضی کے ڈرافٹ کرلوں گا . ان کے پروفیشنلزم پر سوالیہ نشان ہے . وزیر اعظم کا عہدہ ملک کا اعلیٰ ترین عہدہ ہے اور اگر ملک کے چیف ایگزیکٹو اور ان کے پرنسپل سیکرٹری ریاستی امور میں اس طرح کا طرز عمل ا ختیارکریں گے توپھر عوام کا اعتماد اٹھ جا ئے گا . اس آڈیو لیک کے بارے میں صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سائفر کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے .
. .