پاکستان

مفتی مینک کو پاکستان کی کونسی چیز بھا گئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک المعروف مفتی مینک پاکستانی چائے کے شوقین نکلے اور اسے ’نمبر ون‘ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہائی وے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی چائے کی تعریف کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلامی اسکالر ہائی وے پر موجود چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ، ’ماشااللہ ہم سُپر مدینہ چائے پی رہے ہیں، پاکستانی ہائی وے پر موجود ایک ہوٹل پر رُکے ہیں، یہاں کی چائے اور لوگ دونوں ہی بہت اچھے ہیں، بہت اچھا تجربہ ہے۔ یہاں کی ثقافت بھی بہت بہترین ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mufti Menk (@muftimenkofficial)


واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرمتحرک رہنے والے مفتی مینک ان دنوں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے اور ان کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے صوبہ سندھ کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں