پنجاب

” زیر جامہ پہنیں اور مناسب ڈریسنگ کریں ” پی آئی اے نے کیبن کریو کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹر نیشنل کی جانب سے ایئر ہوسٹس اور فضائی عملے کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیاہے جس میں دوران سفر مناسب لباس زیب تن کرنے اور زیر جامہ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی”جیو نیوز “کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ سروس منیجر عامر بشیر کی جانب سے جاری کر دہ ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ کچھ کیبن کریو مقامی پروازوں کے دوران آرام داہ لباس پہنتی ہیں اور اسی لباس میں ہوٹل اور مختلف جگہوں پر جاتی دیکھی گئی ہیں، جو کہ دیکھنے والوں پر نا صرف اس شخص کا بلکہ بطور پی آئی ادارہ برا امیج پیدا ہوتا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایئر اٹینڈنٹ بہتر لباس نہیں پہنتیں جو کہ مسافروں پر برا اثر مرتب کرتا ہے اور اس سے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کا بھی تشخص خراب ہوتا ہے ۔عامر بشیر کے مطابق آئندہ جہاز کا عملہ بہتر انداز میں کپڑے پہنے گا اور اس کے ساتھ زیر جامہ لباس بھی استعمال کرے گا، کیبن کریو مرد اور عورت دونوں کے لباس ثقافتی اور قومی اخلاق کے مطابق ہونے چاہئیں۔”

متعلقہ خبریں