آج مجھے نواز شریف کے کہے الفاظ پر یقین آگیا، مریم نواز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا تھا میں فیصلہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں، مجھے ان الفاظ پر یقین آگیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا، 6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا، جس شخص نے یہ جھوٹ بولا آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس ملک کو سازشی سے بچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض پوری قوت سے ادا کریں گے، جب آپ کے پاس طاقت ہوتی ہے تو ان کی آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے، یہ فیصلہ اللّٰہ کی طرف سے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قسم کے شواہد ہیں اسے بند کرنا چاہیے، وہ ہمارا لاڈلا بالکل نہیں، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، میں عمران خان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ آج اللّٰہ نے تمہیں ناکام کیا جھوٹا ثابت کیا، تم ناکام ہوئے نواز شریف کو اللّٰہ نے سرخرو کیا، جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے، عمران خان ایک بے بس شخص ہے، تاریخ تم سے جواب لے گی، اس مقدمے کا بنیفشری کون ہے، اس کو سب پتہ تھا، وہ بے ساکھی پر اس مقدمے کے ذریعے آیا، جو اس کے کوچز ہیں ان کا کام بھی ختم ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔