اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ’پانچویں بار آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنےجا رہا ہے‘ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 4 بار آرمی چیف مقرر کیےکوئی تنازع نہیں ہوا پانچواں آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنےجا رہا ہے . تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی معاملہ نہیں آرمی چیف کی تعیناتی میں وزیراعظم سیاسی اتفاق رائےکےپابند نہیں آرمی چیف کی تعیناتی کیلئےآئین وقانون میں اتفاق رائےضروری نہیں .
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی آڈیولیک سےپتہ چلتاہےملکی سلامتی کیخلاف سازش کی گئی عمران خان نے سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی . انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کہنے والے دیکھ لیں چھوٹا بھائی وزیراعظم ہے نوازشریف کی وطن واپسی بھی جلد ہو گی پوری امید ہے نوازشریف کو بھی جلد انصاف ضرور ملےگا .
ان کا کہنا تھا کہ 5 سال ملک کےساتھ جو کچھ ہوا اس پر کمیشن بننا چاہئے پاناما جےآئی ٹی کا مقصد نواز شریف کی حکومت ختم کرنا تھا، جےآئی ٹی میں ہیرے نہیں کھوٹےسکےشامل تھے ثاقب نثارکی سربراہی میں جو کھیل کھیلا گیا وہ بےنقاب ہو گیا بےانصافی کا دور ختم ہو چکا اب سب کا احتساب ہو گا، مریم نوازکے5سال کا حساب کون دےگا؟