عرشی خان نے کہا کہ ’وہ کابل پر طالبان کے قبضے سے انتہائی پریشان ہیں کیونکہ اٴْن کے کچھ دوست اور رشتہ دار اب بھی ملک میں ہیں . اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں افغانستان میں پیدا ہوئی اور بعد میں ہجرت کرکے اپنے خاندان کے ساتھ بھارت آگئی، اب میں طالبان کی حکومت کے نافذ ہونے کے بعد سے افغان خواتین شہریوں کے لیے بہت پریشان ہوں کیونکہ میں بھی ایک افغان پٹھان خاتون ہوں . عرشی خان نے کہا کہ ’افغانستان کی صورتحال دیکھ کر مجھے واقعی تکلیف ہوئی ہے اور میں اپنا کھانا صحیح طریقے سے نہیںکھا پا رہی ہوں . بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’مجھ سمیت میرے اہلخانہ افغانستان کے لیے دٴْعا کررہے ہیں کہ خٴْدا جلد از جلد اٴْن کی مدد کرے . اٴْنہوں نے کہا کہ ’میرے رشتہ دار اور دوست اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، یہ بہت بٴْرا وقت ہے کیونکہ ہم بیبس ہیں اور اٴْن کے لیے کچھ نہیں کرسکتے ہیں . عرشی خان نے مزید کہا کہ ’ہم صرف خٴْدا کی طرف سے ہونے والے معجزے کا انتظار کررہے ہیں . واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جس سے پورے ملک میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے . افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ملک میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے . . .
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع کنٹسٹنٹ عرشی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں موجود اپنے رشتہ داروں کے لیے بیحد پریشان ہیں . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان نڑاد بھارتی اداکارہ عرشی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا .
متعلقہ خبریں