اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی . آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں ہم تینوں( اعظم شاہ، شاہ محمود قریش ) ہوں گے .
فارن سیکرٹری کو ہم نے کہنا ہے کہ لیٹر پر منٹس لکھیں . اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں .
اسے فوٹو سٹیٹ کرا کے رکھ لیتےہیں . عمران خان کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہےکہ ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا . آپ سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا . اسد عمر کہتے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ میٹنگ کا سکرپٹ ہے .
وہی ہے نہ میٹنگ کی ٹرانسپکرپٹ ہے .
ٹرانسپکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے . لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی تو سمجھ نہیں آنی .
. اس سے قبل بھی عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھی . مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی . اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں .
آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں . وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا . پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے . ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے .