اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کسی نے امریکا کا نام لیا تو اسے میں خود دیکھوں گا . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ عمران خان نے میٹنگ میں کہا تھا کس نے امریکا کا نام لیا تو اسے میں خود دیکھوں گا لیکن پھر کیونکہ ان کو جذبات پر کنٹرول نہیں رہتا تو انہوں نے خود امریکا کا نام لے لیا،طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ لیکڈ آڈیو والی میٹنگ میں تو میں بھی موجود تھا،مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جس آڈیو میں اسد عمر بھی بات کر رہے ہیں، تب ہم دائیں طرف بیٹھے تھے وہ ٹیبل کے بائیں طرف بیٹھے تھے .
خان صاحب کا آغاز میں موقف تھا کہ اس معاملے کو اس طرح نہ لیا جائے کہ براہ راست امریکا سے آمنا سامنا ہو جائے .
یہ جو لیکس آئی ہیں اس میں پہلے دن یا دوسری بریفنگ میں انہوں نے بڑی سختی سے ہر ایک کو کہا تھا اگر کسی نے امریکا کانام لیا تو میں خود دیکھوں گا . عمران خان شروع میں بتا نہیں رہے تھے کہ کون سا ملک ہے،بس یہی کہا کہ ہمارے ہاتھ بہت زبردست چیز لگ گئی ہے اور اب ہم اس پر کھیلیں گے .
دو وزراء ایسے تھے جنہوں نے مجھے کہا کہ آپ بات کریں، اسیے حالات خراب ہو جائیں گے، اس سے اچھی بات نہیں ہو گی ، آپ کہیں کہ اس کو اس طرح استعمال نہ کیا جائے اور نہ ہی اس کو میدان میں لایا جائے . واضح رہے کہ ہ جمعہ کے روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا، کابینہ اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کرد
. .