مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان واقعہ میں ملوث ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے . لاہور کی سیشن کورٹ نے مینار پاکستان واقع میں ملوث ملزمان ارسلان، عابد، افتخار اور عمران سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے .

عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ ملزمان کو 10 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت میں نامزد ملزم ریمبو، اسد عظمت، محمد بلال سمیت سات ملزمان بھی پیش کیے گئے .
متاثرہ خاتون کی درخواست پر لاہور کے تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے . واضح رہے کہ14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے اس واقع کو خاتون کے ساتھ زیادتی کے کیس کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم خاتون کے ساتھی کے بیان نے سارے معاملے کو پلٹ دیا تھا کہ انہوں نے خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ مل کر شہرت حاصل کرنے کے لیے پلان بنایا تھا اور اس کے لیے باقاعدہ لڑکوں کو مامور کیا گیا تھا کہ وہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی اور دست درازی کریں گے جس کی ویڈیو بنائی جائے گی اس کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا .
ابتدائی پولیس رپورٹ میں عائشہ نے پولیس کو لکھوایا تھا کہ وہ قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ کی رہائشی ہے اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نرس ہے انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 30مشکوک افراد کو حراست میں لیا تھا ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک کوئی فحش ویڈیو نہیں بنائی، فحش کپڑے نہیں پہنے، واقعے والے روز میں نے مکمل کپڑے پہنے ہوئے تھے،میرے کچھ کہنے سے پہلے میرا سب کچھ اتار دیا گیا .
وسری جانب پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ عامر عرف ریمبوعائشہ کا ملازم نہیں بلکہ دوست اور منیجرہے اور کافی عرصہ سے دونوں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہ رہے ہیں . دونوں پلان کرکے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوزبناکر پیسے کماتے تھے. عائشہ کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ بہت ساری ویڈیوزاگست2021میں ڈیلیٹ کی گئی تھیں جن کے بارے میں اس کے فالورزکا دعوی سامنے آیا کہ وہ قابل اعتراض تھیں لہذا اس یوم آزادی پر سستی شہرت کے لیے عائشہ اور عامر عرف ریمبو نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ان ویڈیوزکو ڈیلیٹ کردیا .
مقدمے کے دوران عائشہ نے عامر عرف ریمبو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر الزامات عائد کیئے جبکہ جواب میں عامر عرف ریمبو کا کہنا تھا کہ عائشہ خود ویڈیوزکے لیے منصوبہ بندی کرتی تھی وہ صرف اسے مطلوبہ چیزیں یا بندے فراہم کرتا تھا، اس نے اعتراف کیا کہ دونوں کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات ہیں اور وہ شادی کے بغیر اکھٹے رہتے ہیں.

. .

متعلقہ خبریں