جامعہ بلوچستان،احتجاج کے دوران لاٹھی چارج اور گرفتاریاں،طلباء نے احتجاجاً سریاب روڈ بند کر دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جامعہ بلوچستان میں ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں بیضابطگیوں کیخلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج ،مظاہرین پر لاٹھی چارج کیخلاف طلبہءنے سریاب روڈ پر دھرنا دیدیا،طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا،انھو ں نے کہا کہ پروفیشنل اور نان پروفیشنل ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہی انٹری ٹیسٹ بنایا گیا ہے،ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والے طلبہء نئی پالیسی کے تحت صرف ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں . انھو ں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر جامعہ بلوچستان معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے .

طلبہ تنظیموں ے احتجاجاً مین سریاب روڈ بند کر دیا . صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں