رانا ثناء اللہ بنی گالہ میں چھاپہ ماریں وہاں سے اصلی سائفر اور منٹس مل جائیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ بنی گالہ میں چھاپہ ماریں وہاں سے اصلی سائفر اور منٹس مل جائیں گے، ٹرمپ کے گھر بھی چھاپہ مار کر سیکرٹ دستاویزات برآمد کی گئی تھیں،آڈیو لیک عمران خان کے خلاف فرد جرم ہے،افسوس ہے کہ قانون کے ہاتھ ابھی تک غدار کے گریبان تک کیوں نہیں پہنچے .
انہوں نے ن لیگی رہنماؤں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے بڑے دنوں بعد عوام کو ریلیف ملا، آئندہ دنوں امید ہے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، آڈیو میں لفظ چپ کرکے جو ہے اس میں بہت ساری چیزیں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کی آڈیو سن کر پتا چلتا کہ پاکستان کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلا گیا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان کا نام لینا پسند نہیں ، میں پھر کہنا چاہتی ہوں اس شخص کا نام لینا پسند نہیں کرتی یہ وہ شخص ہے جس کو اپنے گھر کے باہر والے دروازے سے اندربھی نہ آنے دوں، لیکن مجبوری یہ ہے کہ اس کا اصلی چہرہ عوام کو دکھانا ضروری ہے، کیونکہ یہ جھوٹ بولتا ہے،اس جھوٹ گنتے صبح ہوجائے لیکن جھوٹوں کی فہرست ختم نہیں ہوگی، میری آڈیو بھی لیکس ہوئیں، مسلم لیگ ن کی کتنی بھی آڈیو بھی سامنے آجائیں وہ جو بھی میٹنگز ہوں، ان میں کبھی ملک کے خلاف کوئی چیز سننے کو نہیں ملے گی، کیونکہ مسلم لیگ ن سیاسی مفاد قربان کرسکتی ہے لیکن پاکستان کی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، جب اس کو پتا چل گیا اس کی حکومت جانے والی ہے تو سازش سازش سن سن کر کان پک گئے، مجھے پتا تھا یہ شخص جھوٹ بولتا ہے، سیاسی جلسے میں آکر کاغذ لہراتا ہے کہ سازش ہوئی ہے، سازش تو ہوئی لیکن وہ سازش اسٹیبلشمنٹ، سیاسی جماعت یا کسی ملک نے نہیں کی بلکہ اس سازش کا ماسٹر مائنڈ عمران خان فتنہ ہے، اس سازش میں عمران خان ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، اعظم خان میں شامل ہیں، افسو س کی بات ہے وہ وزیراعظم ہاؤس میں عوام کی بہتری کے پلان بنتے ہیں، معیشت کیسے بہتری کرنی، ملکوں کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کرنے ہیں، میں نے وزیراعظم نوازشریف کے دور میں یہی دیکھا اور سنا تھا .


لیکن مجھے نہیں پتا تھا کوئی وزیراعظم جعلی وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کے تانے بانے بنے گا، یہ صرف سازش نہیں ہوئی بلکہ اس سے زیادہ ٹیمپرنگ ہوئی، یہ اس سے بھی زیادہ خطرناک بات ہے، اسد عمر کو کریڈٹ دیتی ہوں کہ وہ کہتا سر یہ کوئی لیٹر نہیں بلکہ ٹرانسکرپٹ ہے، لیکن آپ نے جعل سازی کی . سائفر کی کاپی وزارت خارجہ میں پڑی ہوئی ہیں، لیکن وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، آپ جاتے جاتے ڈائری کے ساتھ کاپی بھی اٹھا کر لے گئے، آپ نے پاکستان کی سالمیت، قومی سلامتی، جمہوری نظام ، فارن پالیسی، سفارتی تعلقات کے خلاف سازش کی ہے، آج کوئی سفیر پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور سائفر بھیجنے کو تیار نہیں ہے، کوئی ملک پاکستان کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں، وہ کہتے کہیں ہم سازشی نہ بن جائیں، آپ نے پاکستان نے سفارتی تعلقات کو کھیل تماشا بنادیا، آپ نے کہا پاکستان غلام اور کمزور ملک ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے، ابھی کہتا اس پر کھیلنا ہے، اس جملے میں 25سال کی سیاست چھپی ہے، کبھی جنرل پاشا کے ساتھ مل کر کھیلنا ہے، کبھی معیشت، کبھی پاکستان کی سالمیت سے کھیلنا ہے .
شیطانی ذہن فارن فنڈڈ فتنہ چار سال پاکستان پر مسلط رہا، اور پاکستان کو کتنا نقصان پہنچایا گیا ، آپ نے آئین شکنی کی، فارن فنڈنگ کی، لیکن پھر بھی بچ کر نکل پڑا، اس کا حوصلہ دیکھیں پاکستان کے جوانوں سے خطاب کرتا ہے، یہ پاکستان کے بچوں کے ذہن میں نفرت اور جھوٹ بھررہا ہے، اللہ کرے بچے پوچھیں یہ آڈیو کیا ہیں، لوگوں کو کہتا نام نہیں لینا، جب خود نام لے لیا تو پھر 25ہزار ڈالر پر امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے لابنگ فرم ہائر کرلی، کہ بچے سے غلطی ہوگئی، سیاست کررہا تھا، کیا اگر کوئی ملک سازش کرے تو اس کے ساتھ تعلقات بنانے کیلئے لابنگ کریں گے؟پوری دنیا میں کہہ رہا ہے امریکا کے خلاف نعرے لگاؤ لیکن اندر بیٹھ کر کہتا اوہو اہو نام نہیں لینا، مجھے پتا ہے خواتین پر جملے کسنا اس کی ٹریننگ ہے ، جج زیبا کو دھمکی دی پھر کہتا معافی دے دو .
یہ اس کا اصل چہرہ ہے . میں اس کو بڑی اچھی طرح جانتی ہوں . پاکستان میں کئی وزرائے اعظم لیکن غداری کا لیبل نہیں لگا، جو بدنامی غداری کا داغ عمران خان کے چہرے پر لگا وہ بے عزتی کسی وزیراعظم کے چہرے پر نہیں . انہوں نے کہا کہ تمہارا کیا خیال ہے کہ جو دو بار، تین بار وزرائے اعظم رہے ان کے سینوں میں راز نہیں ہیں، ان کو سائفر نہیں آتے ہوں گے،ان کو دھمکیاں نہیں دی گئی ہوں گی، جب نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کو بھی سائفر آئے ہوں گے، فون پر پانچ ارب ڈالر کی آفر کی لیکن سائفر بھی تو آئے ہوں گے،لیکن جو بات امریکا کو نوازشریف نے کہی اس کو کہتے ہیں ایبسولوٹلی ناٹ، پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان سے پوچھیں گاڑیوں پر ایبسولوٹلی ناٹ کے اسٹیکرز کا کیا کریں؟سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، میں سمجھتی ہوں جس طرح ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مار کر سیکرٹ دستاویزات برآمد کی گئی تھیں ، اسی طرح بنی گالہ میں بھی ریڈ ہونا چاہیے وہاں سے پتا چلے گا کہ اصلی سائفر اور منٹس کیا تھے، آڈیو عمران خان کے خلاف فرد جرم ہے،اس سازش کی آڑ میں جو کبھی تھی نہیں افواج پاکستان پر تنقید کی، میرجعفر میر صادق ، جانورکے لقب دیے، آپ نے شہداء کو تنقید اور تذلیل کا نشانہ بنایا، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر شرمناک مہم چلائی کی گئی، آڈیو سے پتا چلا کہ میرجعفر میر صادق ، جانور، مسٹر ایکس، مسٹر وائی سب کچھ تم ہو، افسوس ہے کہ تم آج بھی آزاد ہو، مجھے اپنی حکومت سے بھی گلہ ہے قانون کے ہاتھ غدار کے گریبان تک پہنچنے چاہیئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں