عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ قبر کشائی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی . تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے .

درخواست گزار دانیہ نے ایڈیشنل سیشن جج، مجسٹریٹ اور سیکریٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا .

. .

متعلقہ خبریں