نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا


لاہو ر(قدرت روزنامہ) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز تندور مالکان نے میدے اور آٹے کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا،

روٹی کی قیمت 3روپے اضافے سے15روپے جبکہ نان کی قیمت 5روپے اضافے سے25روپے ہو گئی . متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ میدے اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث تندور مالکان روٹی اور نان کی قیمت بڑھائی ہے

تاہم ایسوسی ایشن کی سطح پر نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان نہیں کیا ہمارے پیر اور منگل کو ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ہیں

جس کے بعد روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے .

انہوں نے کیا کہ ضلعی انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کیا تھاکہ

روٹی اور نان کی پرانے نرخوں پر فروخت نہیں کر سکتے . روٹی کی قیمت3روپے اضافے سے 15روپے جبکہ نان کی

قیمت5روپے اضافے سے 25روپے ہو گئی اور گزشتہ روز سے تنور مالکان نے نئی قیمتوں پر فروخت شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں