لاہور (قدرت روزنامہ) علامہ ناصر مدنی کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ظنزیہ وار،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا تھا میں کوئی غلام ہوں اب معافیاں مانگ رہا ہے . پولیس چیئرمین تحریک انصاف کو پکڑنے گئی تو انکے حامیوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار نہیں کر دیں گے .
علامہ ناصر مدنی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں عمران خان کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کو کہنا میں معافی مانگنے آیا ہوں .
علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ مولوی کیخلاف پرچہ کٹ جائے تو ہمیں تھانے لے جاتے ہیں . عمران خان کے وارنٹ نکلیں تو پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم انہیں گرفتار نہیں کرنے دیں گے . آپ کے باپ کا ملک ہے . ہم پر پرچہ ہو تو ہمیں جیل بھیج دیا جاتا ہے جب پی ٹی آئی والے عمران خان کے بارے میں کہتے ہیں انہیں گرفتار نہیں کرنے دینا .
یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے معاملےپر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان توہین عدالت کیس میں بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا چکے ہیں .
عمران خان نے بیان حلفی میں کہا کہ گذشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا، عدالت اطمینان کے لیے مزید کچھ کہے تو اس پر مزید عمل کرنے کے لیے تیار ہوں . عمران خان نے کہا دورانِ سماعت احساس ہوا 20 اگست کو تقریر میں شاید ریڈ لائن کراس کی، اگر جج کو یہ تاثر ملا کہ ریڈ لائن کراس ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں . عمران خان نے بیان حلفی میں عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی .
خیال رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف جج زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لیے عدالت پہنچے . پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اپنے وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم معزز جج عدالت میں موجود نہیں تھیں . عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ میڈم زیبا کو بتانا کہ عمران خان آیا تھا . ان سے معذرت کرنا چاہتا تھا اگر میرے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو .