پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے باوجودخیبرپختونخوا کوآٹے کی ترسیل بحال نہ ہوسکی ، قیمت میں ہوشربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے باوجودخیبرپختونخوا کوآٹے کی ترسیل بحال نہ ہوسکی . 20 کلوتھیلے کی قیمت میں مزید 50 روپے کا اضافہ کیساتھ قیمت 23 سو روپے تک پہنچ گئی .

پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا . 20 کلوتھیلے کی قیمت میں مزید50روپے اضافہ ہوگیا . مارکیٹ میں 20کلوفائن آٹے کاتھیلا2250 روپے سے بڑھ کر23سوروپے میں فروخت ہونے لگا،جبکہ مکس آٹے کاتھیلا22سو اورسپرفائن 2250روپے میں مل رہاہے .

آٹا ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ،آٹے کی ترسیل پرپابندی اورچیک پوسٹوں پربھتہ لینے کی ہے

، پنجاب سے آٹے کی فی گاڑی پر30سے50ہزارروپے رشوت کے لیاجارہاہے، شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں کوکنٹرول کرے،غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ناڈالے .

. .

متعلقہ خبریں