لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نوازنے پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور ہونے پر رد عمل جاری کر دیاہے .
میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں ۳ سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے ۳ ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدللہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے"تفتیش" کے لیے 3ماہ نیب میں حبسِ بے جااور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا .
“
یاد رہے کہ آج صبح لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا .
. .