لیگی رہنماء رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنمارہنما رانا مشہود نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا . رانا مشہود کی درخواست میں اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا .


رانا مشہود نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق اسپیکر کا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے تاہم آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کئے گئے .

بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کرنے سے رائے شماری خفیہ نہیں رہی . غیر قانونی اقدامات پر بات کی تو پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی . پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی پابندی عدالت کالعدم قرار دے . یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے .

. .

متعلقہ خبریں