شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے .
پیر کو عدالت عظمیٰ میں سٹی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا .

شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے . شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی . سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ شہباز گل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں