مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس مل گیا . مریم نواز نے عدالت آکر اپنا پاسپورٹ وصول کیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنا پاسپورٹ واپس لینے لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کےآفس پہنچیں، ان کے ساتھ پرویز رشید سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے .
مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ لے کر میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئیں . یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا . عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی . مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاسپورٹ واپس کرنے کے حکم پر شکر ادا کیا .
مریم نواز نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں .

مریم نواز نے کہا کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بے جاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں . اہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی . چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی . چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی .
فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے . وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کیس میں لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے . چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہو گیا یا ترمیم کرنی ہوگی؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں