پاکستان

مفتاح اسماعیل پٹرولیم لیوی بارے بیان ،لیگی قیادت کا ناپسندیدگی کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے دیئے گئے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر وزیر خزانہ اسحق ڈار کے پاکستان آنے سے ڈالرنیچے جارہاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی اچھا فیصلہ ہے ، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سینئر قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسحق ڈارکے پاکستان آنے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، ڈالٹر بھی نیچے جارہا ہے۔ سینئر قیادت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اچھا فیصلہ اچھا ہے ، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، سینئر قیادت نے کہاکہ امید ہے آنے و الے دنوں میں حالات مزید بہتر ہونگے اور عوام کو ریلیف ملے گا ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح نے کہا تھا کہ پیٹرول پر لیوی کم کرنے کا فیصلہ حکومت نے آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر کیا۔سابق وزیر خزانہ نے ایک تقریب کے شرکا ء کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے حکام نے مجھ سے کہا تھا کہ جس دن آپ کو قرض کی قسط ملے گی آپ شرائط پر عمل روک دیں گے۔مفتاح اسماعیل کے مطابق ان کو یقین تھا کہ یہ نہیں ہوگا لیکن اب حکومت نے ایسا کر دیا ہے۔مفتاح اسماعیل کے بیان پر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بھی جواب دیاکہ آئی ایم ایف کو مجھے ہینڈل کرنا ہے ،مفتاح اسماعیل یا کسی اور نے نہیں، مفتاح اسماعیل فکر نہ کریں، ان شااللہ کچھ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں