امپورٹڈ حکومت کو صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈیل مکمل ہوگئی، کیس ختم ہوگئے، صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جو ممکن نہیں۔
ڈیل مکمل ہوگئی،کیس ختم ہوگئے،صرف انتخاب سےبھاگنا ہےجوممکن نہیں۔ڈارمفتاح ایک دوسرےکوتعنےدے رہےہیں،ماری عوام گئی ہے۔مودی کی ریٹنگ کم ہوگئی۔24اکتوبرنیب کوبتاؤں گانوازشریف نےبلڈنگ ون ہائیڈپارک47.5ملین پاؤنڈ میں بیچی،جس سے برٹشNCAخریدار کےخلاف ایکٹوہوگیااورسپریم کورٹ کومداخلت کرنی پڑی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 7, 2022
‘مودی کی ریٹنگ کم ہوگئی’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈار اور مفتاح ایک دوسرے کو تعنے دے رہے ہیں، ماری عوام گئی ہے۔ مودی کی ریٹنگ کم ہوگئی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 24 اکتوبر نیب کو بتاؤں گا نوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچی، جس سے برٹش NCA خریدار کے خلاف ایکٹو ہوگیا اور سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی۔
شیخ رشید کی بول سے گفتگو
دوسری جانب شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد موڈیز نے ریٹنگ کم کردی ہے، ملک جس طرف جارہا ہے دعا کریں اللہ خیر کرے۔
‘اگر گرفتاریوں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے توبے شک جیل بھرلیں’
انہوں نے کہا کہ حکومت ان سے چل نہیں رہی، سیاستدان کبھی نہیں مانتا کہ وہ جا رہا ہے، ان کی آپس میں بھی نہیں بن رہی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر گرفتاریوں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو بے شک جیل بھر لیں، ان کو اندازہ ہے کہ 9تاریخ کے بعد کچھ ہوسکتا ہے، یہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار کرنے جارہے ہیں۔
زلفی بخاری کی گفتگو
زلفی بخاری نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاہے جو مرضی پھینکیں ہم ان کو حکومت سے باہر پھینکیں گے، یہ جو بھڑکیں مار رہے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ کے خوف سے یہ گرفتاریاں کر رہے ہیں۔